جمعیت نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے، مولانا واسع

  • July 2, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 53 Views

ژوب(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ایک اصولی سیاست کے حامل سیاسی جماعت ہے جس میں ذاتی خواہش پر نہ الیکشن لڑا جاتاہے اور نہ عہدے پر فائز کیاجاتا ہے مجھے علم نہیں کہ مجھے کیوں صوبائی اسمبلی کے بجائے کر قومی اسمبلی کی ذمہ داری سونپی گئی شاید مولانا شیرانی صاحب نے اب سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اورجماعت نے مجھے انتخاب کرلیا اور دوسرے ساتھی کو میری جو ذمہ داری تھی وہ سونپی گئی ان خیالات کا اظہار سابق اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی اورحلقہ این اے 256سے جمعیت کے نامزد اُمیدوار مولانا عبد الواسع نے حاجی باز خان شیرانی کی طرف سے دیئے گئے اعشائیہ میں بات چیت کے دوران کیا اس موقع پرحلقہ پی بی 2سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد اُمیدوار سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی مفتی گلاب خان کاکڑ،مرکزی جامع مسجد خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ، میرولی شیرانی ،شاہ وزیر،محمد یاسین،گران حسن،محمد عمران،شیخ فیصل،عبد المجید، سفر خان،عبد العزیز، حمید اللہ،کلیم اللہ، فضل ،عبد الرحمان حریف آل اور دیگر بھی موجود تھے