شفاف الیکشن کاانعقاد یقینی بنایاجائیگا، قمبردشتی

  • July 2, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(خ ن) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نہایت اہمیت کاحامل محکمہ ہے محکمہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اہلکار الیکشن کے دوران اپنے فرائض منصبی غیر جانبدار انہ طریقے سے نبھائیں گے اور شفاف الیکشن کے انعقادکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ محکمہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر بلوچ نے محکمے کے حوالے سے سیکریٹری کو تفصیل سے بریفنگ دی محکمے کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے جس میں ڈائریکٹر جنرل ظفر عزیز زہری ، سیکریٹری الیکشن اتھارٹی کونسل جبار کاسی ، سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم ، چیف آفیسر محمد الیاس شامل تھے۔