صوبائی وزیرصحت کی ہدایت پر کارروائی13غیرقانونی کلینکس سیل

  • July 2, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(خ ن) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ اور سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر کی ہدایت پر پشتون آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کلینکس میڈیکل اسٹور ز وعطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرینگ کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران 13غیر قانونی کلینکس کوسیل کردیا گیا ۔ اس موقع پر مانیٹرنگ ٹیم محکمہ صحت نے کہا کہ نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ اور سیکریٹری صحت صالح محمد ناصرصحت کے شعبے کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں اس حوالے سے ان کی واضح ہدایات ہیں کہ غیر قانونی کلینکس اورعوام کو غیر معیاری صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا ۔