مخالفین بی این پی عوامی کی مقبولیت سے بوکھلاگئے ہیں، ناشناس لہڑی

  • July 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 52 Views

کوئٹہ (آن لائن )اویس رئیسانی کی قیادت میں محمد بلاک رندسلمان سمالانی،شمس بنگلزئی،محمد ادریس رئیسانی کی سربراہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی پر اعتماد کرکے بی این پی (عوامی)میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ بی این پی (عوامی)ایک سیاسی جمہوری اور عوامی جماعت ہے جوبلوچستان کے پسماندگی کے خاتمہ اور جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے مخالفین بی این پی(عوامی)کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے 25جولائی کا دن نام نہاد قوم پرستوں اور مفادپرستوں کی احتساب کا دن ہوگا بلوچستان کے عوام بی این پی (عوامی)کے ساتھ ہے عوام کے ووٹ کے طاقت سے پارٹی پورے بلوچستان میں مزید کامیابی حاصل ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بلال رند،منور رند،اسد مری،سلمان سمالانی،شمس بنگلزئی،قدرت اللہ بنگلزئی،محمد ادریس رئیسانی و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی (عوامی) میں شمولیت کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر آرگنائزر کوئٹہ زون عبدالوکیل مینگل،حلقہ پی بی 30 کے نامزد امیدوار حاجی گل سمالابی،حلقہ پی بی 32 کے نامزد امیدوار حاجی علی نواز لہڑی،بہادر ناشناس لہڑی،میر ہاتم لہڑی،صحبت خان مغیری،یونس لہڑی بھی موجود تھے ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے نام نہاد قوم پرستوں اور مفادپرستوں کی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی (عوامی)کی کارواں میں شامل ہورہے ہیں غریب ،محنت کش اور نظریاتی کارکن پارٹی کے اثاثہ ہے کوئی بھی پارٹی کارکنوں کے بغیر آگے نہیں بڑح سکتا بی این پی (عوامی)میں کارکنوں کی سب سے زیادہ اہمیت ہے یہی وجہ ہے کہ کارکن دن رات ایک کر کے پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں ہم اپنے کارکنوں کو کھبی مایوس نہیں کرینگے۔