علی مدد جتک قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں،بشیراحمدجتک

  • July 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 265 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)قبائلی رہنماء بشیر احمد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کو نا اہل قرار دینا خوش آئند اقدام ہے اگر سپریم کورٹ کے رجوع کرنے کی کوشش کی تو ہم سپریم کورٹ میں ان کے خلاف جائیں گے علی مدد جتک نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ میر علی مدد جتک قتل کے مقدمات میں ملوث ہے اور جعلی ڈگری کیس میں ان کو پہلے ہی نا اہل قرار دیا تھا جب ہمیں پتہ چلا کہ وہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تو ہم نے ریٹرننگ افسر اور ٹربیونل میں ان کے خلاف درخواستیں بھی دیں اب چو نکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ان کو نا اہل قرار دیا تو ہمیں بہت خوشی ہوئی اور ہم امید کر تے ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ جمہوری فیصلہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ افسو س اس بات پر ہے کہ آصف علی زرداری میر حاجی مدد جتک پر کیسے مہربان ہوئے پانچ سال اقتدار میں رہ کر انہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کے خلاف بھی قتل کے مقدمات ہیں ان کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ اگر فیصلے کے خلاف میر حاجی علی مدد جتک سپریم کورٹ گئے تو ہم وہاں بھی ان کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔