نگران حکومت تعلیمی نظام کی تباہی کے درپے ہے، نیشنل پارٹی

  • July 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے صوبائی حکومت او رگورنر بلوچستان کی اعلی تعلیمی اداروں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کی کوشش اور خضدار یونیورسٹی میں حالیہ تعیناتی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے مہمان حکمران بلوچستان کی اعلی تعلیمی اداروں میں میرٹ کے برعکس تعیناتیاں کرکے بلوچستان میں تعلیمی نظام کو برباد کرنے کے درپے ہیں ،حکومت اور گورنر ملی بھگت سے ایک دوسرے کے نااہل افراد کو وائس چانسلر لگانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ،ترجمان نے کہاکہ صوبائی نگراں حکومت اور گورنر بلوچستان اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں ،ترجمان نے کہاکہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں بھی ایک نا اہل شخص کو وائس چانسلر تعینات کرنے کی سازش ہورہی ہے ،نیشنل پارٹی تعلیم اور صحت کے اعلی اداروں کی تباہی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی اگر غیر آئینی ،غیر قانونی اور میرٹ کے برعکس کسی نا اہل شخص کو تعیناتی عمل میں لائی گئی تو نیشنل پارٹی احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔