سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کو رہائشی علاقے سے منتقل کیاجائے، اہلیان علاقہ

  • July 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 279 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے تمام رہائشی علاقوں سے کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے باعث قریبی آبادی کو مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے، اہلکاروں کی نقل وحرکت سمیت دیگر کمرشل سرگرمیوں کے باعث بچے اور خواتین گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ قریبی آبادی بھی دیگر سرگرمیوں سے محروم ہیں،سیٹلائیٹ ٹاؤن تھانے کو رہائشی علاقے سے ختم کرکے کوئٹہ کے تمام رہائشی علاقوں سے کمرشل سرگرمیوں کا خاتمی یقینی بنایا جائے ، اہلیان علاقہ نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری سے مطالبہ کیا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کو رہائشی والے آبادی سے دور منتقل کرکے کمرشل سرگرمیوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں،واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کادورہ کرنے کے موقع پر کہا تھا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کو منتقل کرنے کیلئے کیو ڈی اے حخام جگہ فراہم کریں تاکہ اس کو رہائشی علاقے سے جلد منتقل کیا جاسکے