ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے میرٹ کے برخلاف ٹکٹ تقسیم کئے، ہاشم خان

  • July 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 169 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور رہیں گے ، آئندہ عام انتخابت سے احتجاجا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں،26جولائی کو ہماری خدمات اور میرٹ سے ہٹ کر دو شخصیتوں کے فیصلوں کے یکطرفہ فیصلوں کے نتائج قیادت کے سامنے ہوں گے، ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق نائب صدرہاشم خان بڑیچ نے عمانویل مسیح ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کاکہناتھا کہ 2008اور 2013کے انتخابات میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا، اور مجھ سمیت چند اقلیت اور خواتین کی نشستوں پرچند دن پہلے پارٹی میں شامل ہونے والے پیراشوٹرزکوٹکٹ دیا گیا،مگر پھر بھی میں نے مسلم لیگ نہیں چھوڑی اور پارٹی کے مفاد میں نامزد امیدوار کی سپورٹ کی اور خود بھی ان کوووٹ دیا اوراپنی برادری کے ووٹ دلوائے، ان کاکہناتھا کہ پارلیمانی بورڈ کئے ممبران نے غیر جمہہوری اور میرٹ کے برخلاف فیصلہ کرکے پی بی 29اور این اے 265سے راحیلہ حمیددرانی کوٹکٹ جاری کیا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیرا شوٹرزمیں ایک شخص وہ ہے جنہوں نے مشرف رجیم میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اراکین سردار یعقوب ناصر، سیدال خان ناصر، ملک رفیق اعوان اور فرید افغان نے بھی یقین دہانی کرائی اور اور آمرانہ فیصلوں پر دستخط نہیں کئے ، نواب ثناء اللہ زہری اور امیر افضل نے بھی مجھے ٹکٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی پھر بھی اس پر عمل نہیں کیا گیا،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب پی بی 29سے پارٹی امیدوار سیاسی جماعتوں سے ووٹ کابھیک مانگ رہی ہیں،بہت جلد غیر جمہوری فیصلوں کے نتائج سامنے سب کے سامنے آئیں گے