اساتذہ سازشی عناصر کے پروپیگنڈے پرکان نہ دھریں، محمدنوازجتک

  • July 2, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر محمد نواز جتک حبیب الرحمن مردانزئی محمدیونس کاکڑ عبدالرشید بلوچ محمدخان نوشیروانی حفیظ اللہ اختر شاہ مندوخیل شہبا زخان احسان اللہ عابد ترین خادم علی بگٹی محمداسحاق جمیل الدین کاکڑ مومن خان ترین ملک ظفر جاوید اور محمدصدیق مشوانی نے اخباری بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ روز کچھ شکست خوردہ عناصر نے خود ساختہ فوٹوسیشن میں خود ساختہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس بارے وضاحت یہ ہے کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن70ہزار اساتذہ کا واحد نمائندہ تنظیم ہے تمام تحصیل سے لیکر صوبے تک ان کے ڈھانچے موجود ہے بلوچستان بھر کے تمام اضلاع اور ڈویژن میں باقاعدہ ہردوسال کے بعد الیکشن ہوتے ہیں اور ہرضلع سے چار کونسلران اپنے صوبائی کابینہ کاچناؤ کرتے ہیں مرکزی کابینہ کا الیکشن مورخہ23جون کو قائداساتذہ کی رہنمائی میں بنائی گئی الیکشن کمیٹی کے ذریعہ الیکشن منعقد ہوا شکست خوردہ عناصر نے نامزدگی فارم بھی وصول کیا ان کے ساتھ160کونسلران میں سے20بھی نہیں تھے۔