عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی اور فرائض سے غفلت برداشت نہیں کرینگے، فیض اللہ کاکڑ

  • July 2, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 37 Views

صحبت پور(نامہ نگار)عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیہی ہے۔دوردرازکے علاقوں میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔نصیرآباد ،جعفرآباد،صحبت پورکے اضلاع میں ہیپاٹائٹس کی ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔BHUسیدمحمدکنرانی کیلئے ایمبولینس ادویات اور علاقائی مفادکو مدنظررکھتے ہوئے رولر ہیلتھ سینٹر کا درجہ دیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرصحت فیض اللہ کاکڑنے ضلع صحبت پور کے بنیادی مرکزصحت سیدمحمدکنرانی کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اورہماری کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔صوبائی وزیرصحت کے دورے کے موقع پر DHOصحبت پور ڈاکٹرشبیراحمدمینگل نے انہیں صحت کے حوالے سے بریفنگ دی۔جس پر منسٹرہیلتھ نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیرصحت نے کہاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔فرائض میں غفلت برتنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔صوبائی وزیرصحت فیض اللہ کاکڑکی سب تحصیل سیدمحمدکنرانی میں بنیادی مرکزصحت کے دورے کے موقع پر سینیٹر(ر)سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرشبیراحمدمنگل،ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجرPPHIشاہ جہان مینگل اور دیگر موجودتھے۔بنیادی مرکزصحت سیدمحمدکنرانی کیلئے ایمبولینس اور ادویات کے کوٹے کی بڑھانے اور رولرہیلتھ سینٹرکیلئے کوشش کیلئے علاقہ مکینوں نے منسٹرہیلتھ کا شکریہ اداکیا۔اور امیدظاہر کی کہ غریب عوام کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات مزیدتیز کی جائیں۔