قوم کے پانچ سال ضائع کرنے والوں سے بدلہ ووٹ کی صورت میں لے گی ، مولانا غفور حیدری

  • July 2, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 سے نامزدامیدار مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے امیدوں کا محور ہے ، ماضی میں برسراقتدار قوتوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے ،قوم کے پانچ سال ضائع کرنے والوں سے بدلہ ووٹ کی صورت میں لے گی ، مغرب کے زرخرید غلاموں کی شکست نوشتہ دیوار ہیں، اقتدار میں آ کر بلوچستان کی مایوسیوں کا ازالہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء سلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کوئٹہ کلی جتک آباد ودیگر مقامات پہ کارنر میٹنگز ،انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پہ خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس وڑن اور پروگرام کو لیکر جمعیت علماء اسلام انتخابی میدان میں اتری ہیں ہم قوم کو وہ کرکے دکھائینگے ہم نے قوم کو متبادل قیادت دینی ہیں کہ اس صوبے میں گذشتہ ستر سالوں کی محرومیوں کے ازالے کیلئے جمعیت کی قیادت کے پاس پروگرام بھی ہے اور اس حوالے سے مکمل صلاحیت بھی ہیں انہوں نے کہا کہ مغرب کے زرخرید غلاموں کو ووٹ چوری نہیں کرنے کرینگے ہمارا صوبہ سیاسی حوالے سے کسی سے متاثر نہیں رہا یہاں نظریاتی بنیادوں پہ ہمارا عوام کیساتھ مضبوط تعلق ہے انہوں نے کہا کہ گزشہ ادوار میں بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی کی گء یہاں کے عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا گیا اور برسراقتدار حکمران مصنوعی طور پہ مسلط رہے لیکن عملی طور پہ انکی کارکرگی سوائے پروٹوکول کے اور کچھ نہیں رہا انہوں نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو ستر سال کی نا انصافیوں کے خاتمے کیلئے سفر شروع کرینگے اور عوام کو انکے حقوق ڈیلیور کرینگے