پشتونوں کو ملک میں ایک وحدت بناکر دم لیں گے ، اصغر اچکزئی

  • July 2, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 71 Views

چمن 228قلعہ سیف اللہ ( آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اقتدار ہو یا نہ ہو پشتون اولس کی خدمت کرتے رہیں گے ، قومی اہداف کے حصول کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پشتونوں کی ملک کے اندر ایک وحدت بنا کر دم لیں گے ، پشتونخوا نام کا حصول پہلی سیڑھی ، فاٹا پشتونخوا انضمام دوسری اور متحدہ پشتونخوا کا حصول منزل ہے ، پروردہ قوتوں کی ایماء پر جتنی ٹولیاں بنائی گئیں پشتون قومی تحریک کا متبادل ثابت نہ ہوسکے ، قوم کو بار بار خوشنما اور پرفریب نعروں پر دھوکہ دیا گیا یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون اولس کو اچھے برے اپنے اور پرائے کی پہچان ہوچکی ہے، برسراقتدار آئے تو پشتون وحدت ، امن کے قیام ، تعلیم ، صحت ، شفافیت ، بے روزگاری کے خاتمے کا ولیت دیں گے اقرباء پروری ، کرپشن ، کمیشن ، نفرت ، تعصب ، زئی و خیلی کی بیخ کنی کے لئے پہلی فرصت میں اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پی بی 23 چمن کے لئے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی نے حلقہ مردہ کاریز ہائی سکول میں منعقدہ ورکرز کنونشن ، ہندوسوز محلہ میں شمولیتی اجتماع ، بلال زئی میں پشتونخوا میپ کے رہنماء حاجی رمضان کی جانب سے استقبالیہ ، پی بی 22 گلستان کے لئے نامزد امیدوار ڈاکٹر صوفی اکبر نے کلی آدم زئی میں اولسی جرگہ ، پی بی 3 قلعہ سیف اللہ انجینئر نسیم ، این اے 257کے نامزد امیدوار امان اللہ کاکر نے نسئی قلعہ سیف اللہ میں حمایت کرنے والوں ، این اے 262کے لئے نامزد امیدوار نظام الدین کاکڑ ، پی بی 20پشین کے لئے نامزد امیدوار سید عبدالباری نے کلی کربلا میں باری ماما کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔ ان اجتماعات اور کنونشنز سے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا ، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی ، خان محمد کاکڑ ، حاجی عصمت اللہ ، عنایت خان عبدالرحمن زئی ، گل باران افغان ، گل اچکزئی ، صادق صدا ، داد شاہ پژواک ، عبدالمنان ، احمد اللہ ، خدائے نور آکا ، ملک عمر غوث ، منور خان اچکزئی ، گل باری مسلم دوست ، نعمت اللہ اچکزئی ، محمد اکرم اچکزئی ، خدائیداد بشرمل ، طارق جمیل ، حاجی حنیف آغا ، رحیم الدین آغا ، ولی آغا ، ڈاکٹر سعید ، ہدایت اللہ کاکر ، مردان خان ، عبدالجبار کاکڑ ، عبدالقیوم کاکڑ اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر بلال زئی چمن میں پشتونخوا میپ کے بزرگ رہنماؤں حاجی رمضان اچکزئی ، حاجی گل لالا نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت ، ہندو سوز محلہ میں پشتونخوا میپ غازی امان اللہ خان کی مکمل یونٹ سیکرٹری احمد اللہ ، حاجی عبدالمنان ، صدام خان ، وزیر محمد ، تاج محمد پائی محمد کی قیادت میں 40 افراد نے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسی نام سے عوامی نیشنل پارٹی کے یونٹ کا اعلان کیا گیا ۔ اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون اولس عمل اور قول کی تضاد کی بنیاد پر ادراک کررہی ہے اور یہی بہترین احتساب ہے ۔ ماضی میں برسراقتدار قوتوں نے خاندان مفادات کو عزیز رکھا اور عوام کی ٹیکسوں کو ہڑپ کر محلات بنانے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر عوام کی ضمیر خریدنے کے لئے کرپشن کے پیسے استعمال کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود پشتون اولس کا انکار حقیقی تبدیلی ہے آپ نے اعتماد بخشا تو کرپشن ، اقرباء پروری کی کلچر کو ختم صاف شفاف اور ہر قسم کی زئی و خیلی سے بالاتر ہو کر اولس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔