علی مدد جتک نااہل ،نواب عالی بگٹی ، نظام الدین ، فائق جمال کو الیکشن لڑنے کی اجازت

  • July 2, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ +جعفرآباد(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار)بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب میر عالی بگٹی ،نیشنل پارٹی کے امیدوار نظام الدین کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دے دیاعدالت نے سردار یار محمد رند کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاپشتونخوا میپ کے امیدوار قہار وردان کے خلاف اے این پی کے امیدوار زمرک اچکزئی کی درخواست خارج کر دیا بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نزیر لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی کیس کا فیصلہ سنایانواب میر عالی بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل نے نواب میر عالی بگٹی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا تھا نواب عالی بگٹی کی جانب سے وکیل بہلول کاسی، نصرت بلوچ نے کیس کی پیروی کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر نواب میر عالی بگٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھابلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نزیر لانگو پر مشتمل بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا ریٹرنگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی مدد جتک نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھاصوبائی صدر پیپلز پارٹی علی مدد جتک نے اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھابلوچستان ہائیکورٹ نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر فیصلے سنا دئیے11 درخواستوں میں سے 2 کے حق میں جبکہ 9 کے خلاف فیصلے سنا دیئے ہائیکورٹ نے نیشنل پارٹی کے امیدوار نظام الدین کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیاامیدوار نظام الدین کی جانب سے نادر علی چھلگری نے کیس کی پیروی کیامیدوار میر محبت مری، شیر علی مری، زاہدہ پروین، امین عمرانی کی درخواستوں خارج کر دی گئی امیدواروں کے اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے نااہلی کے فیصلے برقرار پشتونخوا میپ کے امیدوار قہار وردان کے خلاف اے این پی کے امیدوار زمرک اچکزئی کی درخواست خارج کر دی گئی پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بینچ نے کی سردار یار محمد رند کے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل کر لئے سردار یار محمد رند نے اپلیٹ ٹریبونل کا نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔دریں اثناء ڈیرہ اللہ یار سابق صوبائی وزیر فائق علی خان جمالی کی اپیل منظور ہوگئی ، اپیلٹ ٹربیونل نے آر او جعفرآباد کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر فائق جمالی کی اپیل کو منظور کیا اور ان کو انلیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے اس موقع پر میر فائق جمالی کے حمایتوں کی جانب سے ڈیرہ اللہ یار میں ریلی نکالی گئی اور جشن منایاگیا،بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جنا ب جسٹس نذیر احمد لا نگو پر مشتمل بنچ نے بلو چستان عوامی پا رٹی کے صدر جا م کما ل عا لیا نی کی جا نب سے انتخا بی نشا نا ت سے متعلق دائر آ ئینی درخواست نمٹا دی ۔گزشتہ روز آ ئینی درخواست کی سما عت شروع ہو ئی تودرخوست گزار کے وکیل علی محمد ترین ایڈووکیٹ ،الیکشن کمیشن کے لا ء آ فیسر محمد ہا رون کا سی ایڈووکیٹ ،جمیل رمضا ن ایڈووکیٹ اورالیکشن کمیشن کے سنیئر اسسٹنٹ نصیر احمد عدالت کے رو برو پیش ہو ئے ۔ سما عت کے دوران الیکشن کمیشن کے لا ء آ فیسر محمد ہا رون کا سی ایڈووکیٹ نے بتا یا کہ درخواست گزار جا م کما ل عا لیا نی کی جا نب سے الیکشن کمیشن کوآنے والے انتخا با ت میں بلو چستان میں امیدواران کو بیل اور بکری کے انتخا بی نشا نا ت الاٹ نہ کر نے سے متعلق دائر درخواست پر فوری طو ر پرصو بے کے تما م متعلقہ ریٹر ننگ آ فیسران ،ڈپٹی ریٹرننگ آ فیسران ، ریجنل الیکشن کمیشنر زاور تما م ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ز کوہدا یا ت دے دی گئی ہے ۔بلکہ انہوں نے مزید بتا یا کہ صو با ئی الیکشن کمیشن نے بھی تما م متعلقین کو بیل اور بکری کے انتخا بی نشا نا ت کسی دوسرے امیدوار کو سال 2018ء کے عام انتخا با ت کے لئے الاٹ نہ کر نے کی ہدا یا ت دی گئی ہیں جس کے بعد بنچ نے درخواست نمٹا دی ۔