عوام نے سیاسی شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ،نواب شاہوانی

  • July 2, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 112 Views

مستونگ (نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف بیرک اور NA 267کے نامزد امید وار نواب محمد خان شاہوانی اور PB 35 مستونگ سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام اپنے حقیقی جماعت نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان آری پر ٹھپہ لگا کر خلا سے اچانک نمودار ہونے والے جعلی امید واروں کو شکست فاش دیں۔ اگر موحودہ حالات میں عوام نے سیاسی شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی کیونکہ نیشنل پارٹی کے سیاست اور جہد وجہد کا اصل مقصد و محور بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز کلی پردل کلی مطربامستونگ شالی آباد چشمہ دولہے ودیگر علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسں موقع پر سینکڑوں لوگوں اور قبائلی عمائدین نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔۔ عوامی جلسوں سے پارٹی کے صدر فاروق شاہوانی نواز بلوچ مجید بنگلزئی و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی استمال کر کے مصنوعی اور غیر سیاسی لوگوں کو مسلط ہونے کا موقع فراہم نہ کرے تاکہ کل کے دن پشمانی نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہمارے سیاسی مخالفین کا بوکھلاٹ کا شکار ہو کر نیشنل پارٹی کے خلاف سازش پروپیگنڈہ جھوٹ اور بھوتان تراشی کا سہارا لے کر عوام میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا عوام نظریاتی طور پر شعوری و فکری جدوجہد کو پروان چڑھاتے ہوئے 25 جولائی کو آری پر مہر لگا کر نومولود جماعتوں اور سیاسی یتیموں کو 2013 کی طرح ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسترد کرے