الیکشن میں کامیاب ہوکر علاقے کے بنیادی وسلگتے مسائل حل کریں گے،جماعت اسلامی

  • July 2, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ ( پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں ہم نے مخلص دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار دینی وعصری تعلیم سے لیس امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان امیدواروں کی کامیابی کیلئے مخلصانہ جدوجہد کریں جماعت اسلامی کے امیدواران کامیاب ہوکر علاقے کے بنیادی وسلگتے مسائل حل کریں گے ۔الحمدا للہ جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ہرسطح پر عوام کی خدمت کی ہیں ۔انشاء اللہ باشعور عوام و دینی ووٹ جماعت اسلامی کو ملیگی ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹر محمدا براہیم ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمیدمنصوری ، حافظ صفی اللہ ،امیدوارپی بی 28ڈاکٹر عطاء الرحمان ، عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مشورہ ہوا جماعت اسلامی کاصوبہ بھر میں جو امیدواراہیں ان کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کے تحت بھر پور کام کیا جائیگا عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں جماعت اسلامی کے امیدواران وذمہ داران ہر قسم کی کرپشن سے پاک ،مخلص ،تعلیمیافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشارہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو گزشتہ کئی دہائیوں سے کامیاب ہونے والوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے کامیاب ہونے والے امیدوار خود تومالامال ہوئے مگر عوام کو بدحال وپریشان کر دیاہے ۔صوبائی دارالحکومت میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں شہر کے لاکھوں آبادی کو ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے بلوچستان کے بڑے شہر دیہات وتباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے سیاسی پارٹیوں سے صرف وعدے وبے عمل اعلانات کیے جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے صرف الیکشن کے دنوں میں بڑے بڑے دعوے واعلانات کرنے والے الیکشن کے بعد غائب ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔