عوام کی بھرپور خدمت کی احسان نہیں بلکہ انکا کا حق ہے،پشتونخوامیپ

  • July 2, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 68 Views

چمن ( پ ر)کارکن پشتونخوامیپ کے انتخابی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں اور سازشوں عناصر کی سازشوں کیخلاف اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرے ‘ سابقہ دور میں جو کارکردگی دکھائی وہ عوام کیلئے تسلی بخش ہے ، ہر شعبہ زندگی میں عوام کی بھرپور خدمت کی جو کہ کوئی احسان نہیں بلکہ انکا کا حق ہے ، غیور عوام پشتونخوامیپ کی کارکردگی کو تمام جماعتوں کے حکومتی ادوار سے موازانہ کرسکتے ہیں اور اپنا فیصلہ ہر قسم کی زئی وخیلی سے بالاتر ہوکرکرینگے،پشتونخوامیپ کو امید ہے کہ غیور وباشعور ، وطن دوست ، جمہوریت دوست ، قوم دوست عوام 25جولائی کو ’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرکے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے اپنے حلقہ انتخاب پی بی 23چمن میں پارٹی کے علاقائی یونٹس ندا کاریز ، پرانا چمن IIکے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے پارٹی کے ضلعی رہنماؤں عبدالعلیم پہلوان ، حاجی محمد صدیق ، حاجی فیض اللہ خان ، حاجی جمال ، صادق خان ، عبدالجبار ، رحمت اللہ، منظور خان اور حاجی عبدالرحیم آکا نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدواروں این اے 263سے پارٹی چےئرمین محمود خان اچکزئی اور پی بی 23چمن سے پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ تیز کرکے پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے اپنے سابقہ دور میں عوامی خدمت کی جو کارکردگی دکھائی ہو ہمارے عوام کیلئے تسلی بخش ہے اور بالخصوص چمن میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ تمام حلقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام پائے تکمیل تک پہنچائیں گئے اور بہت سے ترقیاتی کام زیر تعمیر ہیں۔ چمن میں تعلیم ، صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی گئی اس دوران کیڈٹ کالج اور بہت سے نئے سکولوں کے شاندار عمارت تعمیر کےئے گئے، مستحق طلباء وطالبات میں سکالر شپ کی فراہمی کی گئی ، صحت کے شعبے میں چمن شہر کے پرانے ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بہت سے نئے وارڈزکی تعمیرات مکمل ہوئی اور نئے بنیادی ہیلتھ مراکز تعمیر کےئے گئے ۔ اسی طرح آبنوشی کے شعبے میں سینکڑوں کی تعداد میں نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی گئی اور سینکروں کی تعداد میں ڈیمز تعمیر کےئے گئے اور تمام چمن شہر اور آس پاس کے کلیوں میں سڑکوں ، گلیوں ،نالیوں کی تعمیر کی گئی ، 500سے زائد محلوں اور گلیوں میں بجلی کے کھمبوں ، نئے ٹرانسفارمرز ، سٹریٹ لائٹس نصب کےئے گئے ،اور چمن شہر ماسٹر پلان پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ اور ہمارے حکومت کے دور میں ایک بڑا کارنامہ یہ تھا کہ ہمارے پارٹی کے کوشش سے کوئٹہ چمن شاہراہ تعمیر ہوئی اور ساتھ امن وامان بھی بحال کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کیلئے خان شہید سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا سپورٹس سے منسلک کھلاڑیوں ، کلبوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کے سامان کی فراہمی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے بلا امتیاز ان تمام حلقوں میں صرف اور صرف عوامی خدمت کو ہی اپنی ترجیحات میں رکھا اور ہر شعبے میں بھرپور عوامی خدمت کی ۔ عوام پشتونخوامیپ اور ماضی کے ہر جماعت کے حکمرانی کا موازانہ پارٹی کی ساڑھے چار سالہ دور حکمرانی اور کارکردگی کے ساتھ کرسکتی ہے ۔