جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں دستبردا ر ہوگئے

  • July 2, 2018, 9:05 pm
  • National News
  • 189 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں دستبردا ر ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے خاران نوشکی سے این اے 268حافظ محمد جان بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور اسی حلقے سے امیدوار جنرل عبدالقادر کے حق میں دستبردار ہوگئے ،اس بات کا اعلان پیر کے روز جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی (ر) جنرل عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہرا للہ بھی موجود تھے ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر عبدالقادر لونی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان سے اس انتخابات کے موقع پر ہمارا پہلا اتحاد ہے آگے بھی چل کر بات چیت ہوسکتی ہے ،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان (ر) جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ میں پارٹی کی مشاورت سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی سے مزید اتحاد کے بارے میں بھی بات چیت کرونگا جس کا اعلان جلد ہی کیا جائیگا ،(ر) جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں ایک نئی پارٹی جو باپ کے نام سے بنی ہے ،یہ تاثر دے رہی ہے کہ ان کو فوج کی حمایت حاصل ہے یہ قطعی طورپر غلط اور بے بنیاد ہیں ،اس تاثر کو ختم ہونا چاہیے اور فوج کا نام نہیں آنا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ باپ پارٹی کے صدر میر جام کمال نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری پر جو نقطہ چینی کی ہے وہ قابل افسوس ہے انہیں پہلے پوری معلوما ت حاصل کرنی چاہیے تھی پھر تنقید کرنا چاہیے تھے میں انکو بہت عزت کرتاہوں انکے داد میر جام غلام قادر مرحوم نے پاکستان بننے میں اہم رول ادا کیا ،انکی خدمات سے انکا ر نہیں کیا جاسکتا ہے ،باپ پارٹی کے صدر نے چیف آف جھالاوان کے بارے میں جو نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں میں اسکی مذمت کرتاہوں اور افسوس کرتاہوں کہ انہیں چاہیے کہ وہ گائے کا کاروبار کریں ،کسی کے بارے میں الزام لگانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ پوری معلومات کیساتھ اس پر الزام لگائیں ،انہوں نے کہاکہ انتخابات 25جولائی کو ہر صورت میں ہوں گے ،آج 2جولائی ہوچکی ہے انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ،اگر ایسا کیا گیا تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 16اور صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کردیئے ہیں ،اب بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے ہماری بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر ہماری بات چیت کامیاب ہوگئی ہم کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرسکتے ہیں اور اپنے امیدوار کو دستبردار کراسکتے ہیں ،مولانا عبدالقادر لونی نے اس موقع پر کہاکہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان سے ہمارا پہلا اتحاد ہے ،انکی اپنی پالیسی اور ہماری اپنی پالیسی ہے ختم نبوت اور جمعہ کے چھٹی کے بارے میں جو ہمارا پہلا موقف تھا وہ موقف اب بھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ،