بلوچستان میں کرپٹ سیاسی مافیاز کا راج ہے،میر اسرار زہری

  • July 2, 2018, 9:04 pm
  • National News
  • 107 Views

خضدار(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے قائد و حلقہ پی بی38 زہری،کرخ مولہ و پی بی39 خضدار،نال سے نامزد امیدوار میر اسراراللہ ز ہر ی نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو بلوچستان کے عوام اور سیاسی کارکنوں کی شعور کا امتحان ہے۔ ووٹ کی طاقت کاصحیح استعمال ہی ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے عوامی خدمت کے لحاظ سے بی این پی عوامی کا بلوچستان میں کوئی ثانی نہیں،اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو ترقیاتی انقلاب لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلے میں جعفرآباد،شاہوانی آباد،فقیر آباد،فیض آباد اور کھنڈ سمیت مختلف مقامات پر شمولیتی اجتماعات و کا ر نر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔میر اسر ا ر اللہ زہری بلوچ نے کہا کہ عوامی خدمت اور لوگوں کو روزگار دینے کے حوالے سے بی این پی عوامی کا کوئی اور سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی۔بی این پی عوامی نے غریب عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے ، امن،تعلیم و ترقی کے لےئے عملی بنیادوں پر جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی شعور اور تعلیم کی کمی اور ووٹ کی اہمیت سے آگہی نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹ سیاسی مافیاز کا راج ہے۔سیاسی کارکنوں کو چاہےئے کہ وہ عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کر یں جب تک مذہب،قبائلیت اور برادریوں کے نام پر ووٹ دینے کا سلسلہ جاری رہے گا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جمہوری انداز میں ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانے میں ناکام رہیں تو یہ عمل ہماری آئندہ نسلوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہوگا۔ہمیں ہر حال میں بہتری کی طرف جانا ہوگا اور کرپٹ سیاسی لیڈر شپ کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مکران میں سیاسی شعورزیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں بی این پی عوامی کو بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے۔جھالاوان کے عوام کو بھی مکران کی تقلید کرتے ہوئے بی این پی عوامی کو خدمت کا موقع دینا چاہےئے۔