کروڑوں روپے کی خوردبرد ،اسسٹنٹ فوڈ انچارج پی آر سی مسلم باغ ہمایوں خان اور محمد شبیر گرفتار

  • July 2, 2018, 9:04 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )نیب بلوچستان نے دو الگ کیسز کے ملزمان، اسٹنٹ فوڈ انچارج پی آر سی مسلم باغ ہمایوں خان اور محمد شبیر کو کوئٹہ اور خیبرپختونخواہ سے گرفتار کر لیاہے۔نیب اسٹنٹ فوڈ انچارج پی آر سی مسلم باغ ہمایوں خان کے خلاف سرکاری گندم میں کروڑوں روپے کی خردبرد کی تحقیقات کر رہا ہے۔جبکہ مفرور ملزم محمد شبیر محرم کے جلاؤگھراؤ کے متاثرہ دوکانداروں کے نام حکومت کی جانب سے دکانداروں کے نقصان کی تلافی کیلئے مختص ر قم کے جعلی کلیم میں مطلوب تھا،قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا تھا۔ملزم محمد شبیر عرصہ دراز سے مفرور تھا، نیب کی انٹیلیجنس ٹیم نے عدالت کے احکامات کی روشنی میں ملزم کو خیبرپختونخواہ سے آج گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کو کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔