پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہواہے ملک کی موجودہ تمام مشکلات کا حل بھی اسلامی نظام کا نفاذہے ،جے یو آئی

  • July 2, 2018, 9:04 pm
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مر کزی سر پرست اور این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عصمت اللہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ حاجی نور گل خلجی مولانا جمعہ خان نے حلقہ پی بی 25 کے یونٹوں کے صدرورجنرل سیکر ٹری اور سینئر ساتھیوں کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ 25 جولائی کو آئندہ پانچ سال کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں انھوں نے کہا کہ دیانت دار اور عوامی خد مت کے جزبے سے سر شارنمائندوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے ملک اور عوام کے مفاد میں ہے تاکہ وہ ا سمبلی جاکر اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خد مت کریں جمعیت علماء اسلام کا پروگرام ومنشور یہ ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر ازاد ہواہے ملک کی موجودہ تمام مشکلات کا حل بھی اسلامی نظام کا نفاذہے انھوں نے کہا کہ ماضی قریب میں عوام نے قوم پرستوں اور ہر انتخابات میں نئے پارٹی اور نئے انتخابی نشان کے ساتھ حصہ لے والوں کی کار کردگی دیکھ چکے ہیں کہ کامیابی کے بعد نہ عوام یاد آیا نہ قوم کی حقوق انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے نمائندے عوام کی خد مت عبادت سمجھ کر کریں گے اورہر عوام کے درمیان پائے گے اور 25جولائی کی سورج محب وطن اور دین دار قیادت متحدہ مجلس عمل کے کامیابی کے نوید لے کر نکلے گے دریں اثنا ء نواں کلی ٹیچر کالونی میں حاجی اسلام یوسفزئی کے رہائش گا پر کارنر میٹنگ سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ضلعی سالار حافظ مجیب الرّحمان ملاخیل حاجی اسلام یوسفزئی حاجی نور گل خلجی مولانا الطاف اللہ مولانا حافظ محمد عارف ریٹائرڈ صوبیدار حاجی عبد الباری مولوی قاری محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں صالح معاشرے کے قیام اور موجودہ انارکی کے خاتمے کے لئے جد جہد کرہی ہیں اخلاقی سر بلندی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جو لوگ نفروتوں کی بیج بو رہے ہیں اس سے کسی لحاظ سے سیاسی عمل نہیں کہا جاسکتا انھوں نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور مفادات حاصل کرنے والے عناصر کبھی ملک کی خیر خواہ نہیں بن سکتے پاکستان کو اس وقت جی حضوری کے بجائے ایسے سیاسی قوت کی ضرورت ہے جو اپنے مفادقوم کے فلاح اور عوام کی خوشحالی کے لئے قر بان کریں بد عنوانی کے ناسور ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہا ہے اور عوام کو نان شبینہ کے محتاج بنا یا جارہا ہے امن وامان کے بد ترین صورت حال سے عوام سہمے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام عوام الناس کے لئے اسلام کے اصولوں کے تحت پر امن اور اسودہ معاشرے کے قیام کو یقینی کے لئے اپنے منشور پر مکمل عمل کریں گے انھوں نے کہا کہ انتخابات شفاف غیر جانب دار اور پر امن انعقاد ار مقتدر قوتوں اور الیکشن کمیشن کا فرض ہے اس عظیم قومی اور ملی فریضہ کو نیک نیتی سے نبھا نے کو یقینی بنایا جائے