بلاول کے قافلے پر پتھراؤ قابل مذمت ہے ، غزالہ گولہ

  • July 1, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نو شین فطرت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کے قافلے پر لیاری میں پتھراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا عمل پاکستان کی سیاست میں پہلے نہیں تھا ہمارے سینئر سیاستدانوں عوامی نمائندوں پر پر سیاہی پھینکنا، جوتے پھینکنا، پتھراؤ کرنے کی روایات بڑھ چکی ہیں جو کسی طور پر درست نہین انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو چا ہئے کہ وہ عوام میں اس طرح کے پائے جانیوالے تاثر اور عمل کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ سیاسی نمائندے بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر تے ہیں اور اگر کسی نمائند سے عوام کو شکایت ہے تو اس کے لئے اس طرح کا عمل کر کے اس کی تضحیک نہیں کرنی چا ہئے یہ کسی طور پر بھی درست عمل نہیں سیاستدانوں اور جماعتوں کو اس طرح کی روش کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے ۔