مختلف حادثات وواقعات میں 12افراد زخمی

  • July 1, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں 12 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے اسی طرح نوشکی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ زیارت کے علاقے میں دو مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت2 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے ۔