عوام کو سرکاری نرخوں پر خالص دودھ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں

  • July 1, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان ڈیرہ فارم ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین گجر اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈیری فارم ایسوسی ایشن شہر میں شہریوں کو انتظامیہ کے مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق خالص اور معیاری دودھ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری کوشش ہے کہ انتظامیہ سے نیا نرخ حاصل کریں ہم نے پہلے بھی انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے یہ بات انہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانیوالے ریٹ خالص دودھ اور دہی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے کچھ لوگ مقررہ کر دہ نرخ سے زائد رقم وصول کر کے انتظامیہ کے ریڈ کو چیلنج کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش اور دیگر روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے ہونے سے مہنگائی بڑھے گی اب ہم بھی حق بجانب ہے کہ انتظامیہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر معاملات کاجائزہ لے کرہمیں نئے ریٹ فراہم کرے ۔