متحدہ مجلس عمل علماء کا کاروان ہے جو عوام کو کھبی بھی دھوکہ نہیں دیگی ،محمد عثمان بادینی

  • July 1, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 98 Views

خاران ( نامہ نگار )متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 268 خاران کم نوشکی دالبندین انجینئر حاجی محمد عثمان بادینی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل علماء کا کاروان ہے جو عوام کو کھبی بھی دھوکہ نہیں دیگی آج لوگ جس محبت اور خلوص سے علماء کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر نظام عدل و انصاف کے حصول کے لئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دے رہے ایسے ہمسفری کا مستقبل میں دورس نتائج برآمد ہو نگے ،ان خیالات کا اظہار دورہ خاران کے موقع پر بادینی قومی اتحاد کے صدر ریاض بادینی،اعجاز خالق بادینی،حاجی محمد یعقوب بادینی اور ڈیری فارم محلہ میں میر مراد مینگل،میر اقبال مینگل کی اپنے برادری کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کے حمایت کے موقع پر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کی ،تقاریب سے ضلعی امیر مفتی عبدالغفار،سردار جلیل زاہد سرگلزئی،حافظ حفظ الرحمان شکوری،ظہور بادینی،مولانہ منظور مینگل،حافظ عنایت اللہ بارانذئی،حافظ شکر اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ،انجینئر حاجی محمد عثمان بادینی نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستی اور پیٹ پرستی کا نعرہ دم توڑ چکی ہے لوگ شعور رکھتے ہیں ،لوگ علماء کے کاروان کو برحق سمجھتے ہیں خاران اور نوشکی و دالبندین کو اربوں کے حساب سے فنڈز ملنے کے باوجود لوگ و علاقے پسماندگی کا شکار ہیں پچیس جولائی کو بلوچستان کے عوام علماء کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر انشاء اللہ ثابت کر دینگے کہ نمائندگی کے اصل حقدار علماء کرام ہیں اس موقع پر میر جنید خان بادینی،حاجی ابراہیم سمیت خاران اور نوشکی کے علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔