پانچ برس تک اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے عوامی مینڈیٹ کی قدر نہیں کی ، میر شیر علی

  • July 1, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ(سٹا ف رپورٹر)قومی اسمبلی کی نشست این اے 265سے قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار میر شیر علی میروانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام اب باشعور اور اپنے ووٹ کی اہمیت کو جان چکے ہیں بلوچستان میں پچھلے کئی سالوں سے حکومت میں شامل قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے عوام کے ووٹوں کی قدر نہ کرتے ہوئے انہیں محض طفل تسلیاں دی ہیں ان خیالات کااظہا رانھوں نے وزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر شیر علی میروانی کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی اپنے قائد آفتاب احمد شیرپاؤ کی قیادت میں صوبے میں ایسی حکومت کی خواہاں ہے جو بلارنگ و نسل قوم و مذہب اس صوبے کی خدمت کو اپنی اولین ترجیحات کا حصہ بنائے گی اور یہاں کے مسائل جن کے لئے ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا کے حل میں اپنا بھرپورکردار اداکرے گی انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے265کوئٹہ شہر کا ایسا حلقہ ہے جہاں ہر قوم کے لوگ آباد ہیں جو پڑھے لکھے ہیں اور اپنے ووٹ کی اہمیت کو جانتے ہیں ماضی میں اس حلقے سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے ممبر نے پانچ سالوں کے دوران ایک بار بھی اپنے حلقے کا چکر نہیں لگایا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر عوام اب جھوٹے وعدے کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا احتساب کرتے ہوئے ان سے سوالات پوچھ رہے ہیں کہ جس مینڈیٹ کے ذریعے انھوں نے اقتدار کی نرم کرسیوں پر بیٹھ کر کیا کچھ کیا اور اب ان تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو عوام کا جواب دہ ہونا ہو گا انھوں نے کہا کہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی ہماری کوشش ہو گی کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر سب سے پہلے کوئٹہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی کمی کو دور کیا جا سکے جس کے لئے قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے۔