آزاد امیدوار میر لونگ سارنگزئی نواب اسلم رئیسانی کے حق میں دستبردار

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 126 Views

مستونگ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مستونگ کے جنرل سیکرٹری پی بی 35مستونگ سے آزادامیدوار میرلونگ خان سارنگزئی آزاد امیدوار چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کے حق میں الیکشن سے دستبردارپیپلزپارٹی کی ضلعی تحصیل کابینہ یوتھ ونگ علماء ونگ سمیت سینکڑوں کارکنوں کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلا ن تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سراوان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی مستونگ کے ضلعی صدر قاسم علیزئی۔نائب صدرمیرمرتضیٰ لہڑی قلات ڈویژن کے سینئر نائب صدر سردارموسی بھٹو جنرل سیکرٹری میر لونگ خان سارنگزئی یوتھ ونگ کے صدرقاضی افضل سٹی صدرمحمد عظیم پروانہ تحصیل صدر ڈاکٹررفیع اللہ کاسی یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدراسحاق علیزئی بشیر احمد نیچاری غلام علی باروزئی و دیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرکی جانب سے مختلف ضلعوں کے ورکروں کی رائے کو پامال کرنا اور غیرجمعوری طریقے سے من پسند افرادکو پارٹی ٹکٹس جاری کرنے کی وجہ سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کارکنوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جس کی پیپلز پارٹی مستونگ مزمت کرتی ہے۔