مخالفین ہماری مقبولیت اور پارٹی فعالیت سے خوفزدہ ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 82 Views

پشین (نامہ نگار )بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ مخالفین ہماری مقبولیت اور پارٹی فعالیت سے خوفزدہ ہیں یہ سیاست کی نہیں بلکہ عوام کی جنگ ہے ڈسٹرکٹ سے ’’باپ ‘‘ کے نامزد امیدوار کیخلاف پروپیگنڈے کئے گئے کہ وہ نیب زدہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے پارٹی کا بیڑہ غرق کرکے ساکھ کوبری طرح متاثر کیا ہمارے خلاف من گھڑت اوربے جا الزامات لگانے والے جتک کواللہ تعالیٰ نے سب کے سامنے رسوا کیا پیپلز پارٹی چھوڑنے کی اہم وجہ پارٹی میں علی مدد جتک کی بادشاہی تسلیم نہ کرنا تھی الیکشن میں حصہ لیناہرکسی کاجمہوری کا حق ہے انتخابی مہم کے دوران پروپیگنڈوں کی سیاست نہیں مانتے ہمت کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں عوام کو کمر بستہ ہوکر باپ پارٹی کے نامزد امیدواروں کا ساتھ دینا ہوگاعوام کی محنت اور خلوص نیتی سے ہر حلقے پر کامیابی حاصل کرئینگے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے جانب حلقہ این اے 262کے نامز د امید و سابق ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ، حلقہ پی بی 18پر نامزد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ، پی بی 19 کے امیدار نعمت اللہ ترین ایڈوکیٹ، پی بی 20کے امیدار سید رحیم آغا، صوبائی رہنما ملک یاسین خان کاکڑ، ملک جلیل ،سابق میجر شیر علی، نجیب اللہ بازئی ،ملک سرور پانیزئی، مولوی فصیح اللہ، میر غلام مرتضیٰ، ملک عبداللہ ،علی اللہ، ملک احمد جان، ڈاکٹر بصیر غرشین ،علاؤالدین ترین، حاجی شمس اللہ، طالب علم کلیم اللہ ،صوفی ولی داداور خان گل کاکڑ ایڈوکیٹ نے برشور کے علاقے قلعہ ویالہ میں مرحوم ملک سرور خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کی صدارت پشتون قوم کے نواب فیملی سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ محبوب خان جوگیزئی نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ قومی فریضہ ہے مرد اور خواتین اپنی حق رائے دہی کیلئے ضرور نکلے 25جولائی تاریخی دن ہوگا تمام تحصیلوں کی کمیٹیاں اور یونین کونسلز جلد اپنی شیڈول جاری کریں تاکہ انتخابی مہم کیلئے ورک کرسکے گزشتہ الیکشن میں پرانا حلقہ پی بی 10پر ہم ہی نے قوم پرست جماعت کے امیدوار کو کامیاب کروایا قوم پرست جماعت کے سابق صوبائی وزیر نے ترین قوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا حلقہ این اے 262 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر گوہر اعجاز سمیت باقی تینوں حلقوں پرامیدواروں کو کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہونے دیں گے مذہب پرست تھک چکے ہیں الیکشن محنت مانگتی ہے پارٹی ورکروں سے محبت کا رشتہ قائم رکھنا اور عوام کی رہنمائی کیلئے عوام کا ساتھ دینا ضروری ہوتا ہے ووٹ پر سوداا ہر گز نہیں کریں گے وقت کم مقابلہ سخت ہے انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کیلئے دن رات محنت کرنی ہوگی ۔