چمن، منشیات کے اڈوں پر چھاپے 14افراد گرفتار، مسروقہ سامان غیر ملکی کرنسی برآمد

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 91 Views

چمن(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر میربازمری کے شہر کے مختلف مقامات پر منشیات کے اڈوں پر چھاپے 14افراد گرفتار،قبضے سے موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،بھاری مقدار میں منشیات ،چوری کا دیگر مسروقہ سامان اورغیر ملکی کرنسی سمیت انڈین کرنسی بھی برآمد کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق چمن کے اسسٹنٹ کمشنر میربازمری نے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طفیل بلوچ کی ہدایات پر چمن شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران منشیات کے عادی14 افرادکو گرفتارکیا گیاجن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،بھاری مقدار میں منشیات ،چوری کا دیگر مسروقہ سامان اورغیر ملکی کرنسی سمیت انڈین کرنسی بھی برآمد کرلی گئی،اسسٹنٹ کمشنر میرباز مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بھر میں جہاں جہاں منشیات کے اڈے موجود ہونگے ان کے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں ۔