سیاسی ومذہبی جماعتوں نے منتخب ہوکر عوام کو دھوکہ دیا ، جمیل احمد

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ(پ ر)جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر وپی بی 24سے آزاد امیدوار جمیل احمدمشوانی نے کہا کہ پنجپائی ،اغبرگ ،نوحصاراورکچلاک کے عوام کو سیاسی مذہبی جماعتوں نے کامیابی کے بعد بھی باربار دھوکہ دیا ہے علاقے میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ہر طرف کچرے ،عدم صفائی ،پینے کے صاف پانی کی قلت ،لوڈشیڈنگ، امن امان سمیت تعلیم وصحت کے مسائل ہیں منتخب نمائندوں نے عوام کوحالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے سیاسی جماعتیں صرف ووٹ مانگنے عوام کے پاس آتی ہیں الیکشن میں کامیابی کے بعد بالکل غائب ہوجاتے ہیں ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ ،جرگوں وجلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اانہوں نے کہا کہ علاقے پنجپائی ،اغبرگ ،نوحصاراورکچلاک کے عوام ،قبائلی عمائدین اور بلخصوص نوجوانوں کی درخواست پر الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہاہوں انہوں نے پنجپائی ،اغبرگ ،نوحصاراورکچلاک کے عوام کی کوششوں وتعاون سے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا میں نے اپنی نظامت وسماجی کاموں کو ترجیح دیکر عوام کے بہت سے مسائل کو حل کیے ہیں ۔