پریس کلب میں بچوں کیلئے پینٹنگ اور نقش نگاری کا اہتمام

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نجی تنظیم لٹل اسٹارز اور ارتھ انٹر پرائزز کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بچوں کیلئے پتھروں پر پینٹنگ اورنقش نگاری سے متعلق ایک روزہ تقریب کاانعقاد کیا گیا،تقریب میں مختلف نجی سکولوں کے 5سال سے لے کر12تا 14سال کے 100طلباء وطالبات نے شرکت کرکے پتھروں پر مختلف قسم کے فن پارے بناکراپنی مہارت کامظاہرہ کیا،اس موقع پر روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لٹل اسٹارز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذیشان احمد کا کہناتھا کہ آج کے دور جدید میں ڈیجیٹل اور فوٹو شاپ سمیت دیگر ایجادات کے باعث آرٹ کاشعبہ ہم سے دور ہوتا چلا جارہا ہے ، اس کو زندہ رکھنے کیلئے پتھر پر نقش نگاری اور پینٹنگ کے شعبے کو نئی جدت کیساتھ دوبارہ متعارف کروایا،آرٹ ماسٹر آصف کاسی نے بچوں کو پینٹنگ سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی فراہم کی،بچوں نے اس تقریب میں حصہ لے کر بہتر اور خوبصورت فن پارے بنائے،ان کاکہناتھا کہ بلوچستان کو ہر شعبہ خصوصاتعلیم کے میدان میں ہمیشہ پیچھے رکھا گیا ،ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے بچے پر اعتماد ہوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اپنے آپکو متعارف کرواسکیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے بچے ہرمیدان میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منواسکیں، بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں ایسے تقریب کاانعقاد کسی نعمت سے کم نہیں ،ان کاکہناتھا کہ لٹل سٹارز نے پہلی مرتبہ ملک میں اوری گیمی جس میں کاغذوں سے جانور سمیت دیگر فن پارے بناتے ہیں کی نمائش کااہتمام کرایا۔