این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کو 141روز مکمل

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ(اے این این)آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 141روز میں داخل آزاد امیدوار حاجی نظام الدین اچکزئی ‘ہومن رائٹس کے چےئرمین عبدالقیوم کاکڑ ایڈوکیٹ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی اس مو قع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس کے متاثرین جو احتجاج شروع کیا ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے تمام مسائل کو جائز قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے اور ان کو انصاف دیا جائے اس مو قع پر این ٹی ایس ایکشن کمیٹی کے صدر سیف الرحمن ترین،تنویر بلوچ اور جنرل سیکرٹری خادم حسین نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج141ویں روز میں داخل ہو چکا ہے اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے کیمپ آکر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا لیکن حکومت بلوچستان کے کسی نمائندے نے رابطہ کیا اورنہ ہی مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ اس تمام صورتحال کے باوجود ہم اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کو جاری رکھیں گے جبکہ آرمی چیف ،چیف جسٹس ،نگران وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات حل کیا جائے اور ہمیں میرٹ کے مطابق بھرتی کیا جائے۔