کوئٹہ میں پینے کے پانی اور صفائی کا مسئلہ حل کرائیں گے ، ڈاکٹر عطاء الرحمان

  • July 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے رہنما وامیدوار پی بی 28کوئٹہ ڈاکٹر عطاء الرحمان صوبائی دارالحکومت کا کوئی ولی وارث نہیں ہم کامیاب ہوکر کوئٹہ کے عوام کے پینے کے پانی ،صفائی اور ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیساتھ تعلیم وصحت کی سہولیات پہنچائیں گے کوئٹہ کے عوام جماعت اسلامی وایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔لوٹ مار کرپشن وکمیشن مافیا کا قبضہ ختم کرکے عوام کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلائیں گے کوئٹہ کے عوام آج نااہل حکومتوں کی وجہ سے مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں‘ان خیالات کاا ظہارانہوں نے کوئٹہ حلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مل کر قوم کو دیانت داردین قیادت دیگی کوئٹہ میں غربت ،بے روزگاری ،تعلیم وصحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے بدقسمتی سے حکومتیں اپنی ذمے داریوں سے غافل رہی ہیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجووعوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور جدوجہد کی ہے ہم آئندہ بھی عوامی مسائل کو حل کرتے رہیں گے اور عوام کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرکے حل کی راہ متعین کریں گے۔