مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے عوام کو مایوس کردیا، پیپلزپارٹی

  • July 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 265کیلئے نامزد امیدوار وسابق سینیٹر روزی خان کاکڑ اور حلقہ پی بی 27کوئٹہ کیلئے نامزد امیدوار سحر گل خلجی نے کہا ہے کہ کامیاب ہو کر حلقے کے لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کریں گے اور کسی کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، دھاندلی کے ذریعے ہرانے والوں کا اس بار سخت مقابلہ کریں گے ،حلقہ پی بی 27کوئٹہ 4سے آزاد امیدوار سمیع شیخ بڑیچ کی سحر گل خلجی کے حق میں دستبرداری کا اعلان خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزحلقہ پی بی 27کوئٹہ 4سے آزاد امیدوار سمیع شیخ بڑیچ کی سحر گل خلجی کے حق میں دستبرداری کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ پی بی 27کوئٹہ 4سے آزاد امیدوار سمیع شیخ بڑیچ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سحرگل خان خلجی کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ سمیع شیخ بڑیچ نے سحر گل خلجی کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا اور حلقے کے کونسلر اور قبائلی عمائدین نے بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ بڑیچ قبائل پی بی27سے سحرگل خان کو اپنا ووٹ دے گی، اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے کے معززین اور پی پی پی کے امیدوار این اے 265 سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، حاجی موسی جان خلجی اور دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 265کیلئے نامزد امیدوار وسابق سینیٹر روزی خان کاکڑ اور حلقہ پی بی 27کوئٹہ کیلئے نامزد امیدوار سحر گل خلجی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار میں رہ کر جو ترقیاتی کام اور عوام کی خدمت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،کارکردگی کی بنیاد پر انشاء اللہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور قوم و مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے ۔ سابقہ ادوار میں ہمیں ہرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے تھے مگر عوام اب باشعور ہو چکی ہیں ان کے اوچھے ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔