دین اسلام کیلئے حضرت سلطان باہو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، صاحبزادہ سلطان

  • July 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) جگر گوشہ سلطان العارفین سربراہ جماعت صالحین پاکستان مرکزی سیکر ٹری جنرل جماعت اہل سنت پاکستان صاحبزاہ خالد سلطان نے کہا ہے کہ حضرت فیض سلطان رحمتہ اللہ علیہ جیسی عظیم بزرگ ہستیوں نے دنیا میں اسلام کا پر چم بلند کیا اور دنیا میں بھٹکی ہوئی انسانیت کو نیکی کی راہ پر گامزن کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض آباد کوئیٹہ میں پیر بولان و مہران حضرت فیض سلطان رحمتہ اللہ علیہ کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صاحبزادہ سکندر سلطان صاحبزادہ حیات سلطان بھی موجود تھے ۔ پیر خالد سلطان نے کہا کہ بر صغیر میں اسلام کا سہرا اولیائے کرام کی مرہون ملت ہے انہوں نے اپنے حسن اخلاق اور کردار کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کیا انہیں اولیائے کرام کی تبلیغ سے برصغیر پاک و ہند میں اسلا م کی روشنی پھیلی انہوں نے کہا کہ حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علہیہ کی اسلام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں آج بھی دنیا میں میں آپ کے کروڑوں جانشین آپ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کر کے دنیا میں اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں انہیں میں آپ کی اولاد حضرت فیض سلطان باہو ر حمتہ اللہ علیہ جیسی عظیم بزرگ ہستیوں نے اپنی زندگی اسلام کی سر بلندی اور لوگوں کو نیکی کی راہ پر متعین کرنے کیلئے وقف کی ہوئی تھی آج انہی بزرگ ہستیوں کی بدولت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تبلیغ اسلام کا پر چم بلند ہے ۔