.منتخب ہوکر پشین کی ترقی کیلئے کام کرینگے ، نظام اچکزئی

  • July 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ (پ ر )حلقہ پی بی 19 اور حلقہ پی بی20 پشین سے آزاد امیدوار نظام الدین اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر عوام نے موقع دیا تو پشین کو ترقیافتہ بنائیں گے اور عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مفت تعلیم ، پرائیویٹ تعلیم کا خاتمہ، ہر سکول میں بجلی پانی، لیٹرین سمیت دیگر سہولیات کو فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے موقع پر مختلف وفود اور قبائلی عمائدین سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ روزگاری فراہمی، سماجی عدل وانصاف ، امیر اور غریب کو برابر انصاف فراہم کرنا ، صاف پانی کی فراہمی ہر گاؤں اور ہر گھر میں فراہم کرنا ذمہ داری کیساتھ زمینداروں، مالدری، زراعت کے شعبے کو ترقی دینا ، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا ، نوجوانوں کیلئے شادی بیاہ کے اخراجات میں مدد کرنا یہ میرا فریضہ ہے ۔