بیروزگاری کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ، محمد ظاہر

  • July 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 83 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملک میں بیروزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، عوام نے کامیاب کرکے موقع دیا تواسمبلی میں بیروزگاری، تعلیم، صحت ، بجلی اورگیس سمیت پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے آواز اٹھاؤں گا،ان خیالات کااظہار پی بی 25کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوارڈاکٹر محمد ظاہر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قربان ترین اور سلطان مزدوریال ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈاکٹر ظاہر کاکہناتھا کہ کوئٹہ کے دو بڑے ہسپتال بی ایم سی اور سول ہسپتال میں ادویات کی قلت جبکہ طبی سہولیات ناپید ہیں اور ڈاکٹر دوائی لکھ مریض کو پرچی تھما دیتے ہیں اور اکثر رات کے اوقات میں مریضوں کے ورثاء دوائی کے حصول کیلئے سرگرتداں پھرتے نظر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں میرے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور عوام نے منتخب کیا ہے، ان کاکہناتھا کہ تعلیم کے مواقع بھی کم ہیں اور غریبوں کے بچے پرائیویٹ اداروں میں پڑھنے سے قاصر ہیں، اگر عوام نے موقع دے کر کامیاب کرایا تو بیروزگاری،تعلیم،بجلی، پانی، صحت سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کیلئیے اسمبلی میں بھر پور آوازاٹھاؤں گا۔