بلوچستان ،مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق لاش برآمد

  • July 1, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ ( کرائم رپورٹر) کوئٹہ اور اندرون بلوچستان مختلف واقعات میں بچے سمیت 4افراد جاں بحق چار زخمی ایک لاش برآمداطلاعات کے مطابق
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب مینگل آباد میں گھر میں 9سالہ بچہ پانی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مینگل آباد میں واقع گھر میں 9سالہ بچہ مزمل ولد محمد امین قوم مینگل کنویں میں گھر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے۔دریں اثناء بلوچستان کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا دوسری جانب نوشکی ہی کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اخترمحمد ولد باز محمد محمدحسنی کو قتل کردیا اورفرارہوگئے دوسری جانب نوشکی کے علاقے بدل کاریز میں لڑائی کے دوران 4افراد زخمی ہوگئے ،دونوں گروپوں کے درمیان تصادم زمین کے تنازعہ پر ہواہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔دریں اثناء بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے تحصیل تیرایاسوٹ سے 20سالہ نوجوان کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے علاقے سب تحصیل تیرایسوٹ کے علاقے شپیلہ ندی سے 20سالہ نوجوان کی لاش برآمدکرلی گئی لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی شناخت نظر محمد ولد میرو خان قوم ایسوٹ کے نام سے شناخت ہوئی ہے لیویز کے مطابق مقتول ایف سی بلوچستان کا ملازم بتایا جاتاہے، جس کو تین گولیاں لگی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔دریں اثناء خضدار حادثے کے دو زخمی دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق وڈھ میں گزشتہ روز پنجگور جانے والی مسافر کوچ گاڑی کا مزدا ٹرک سے تصادم ہوگیا تھا ، جس میں دو افراد جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے تھے ، آج مذید دو زخمی دم توڑ گئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی ، زخمی اور جاں بحق افراد کو لیویز کی موبائل گاڑیوں میں وڈھ اور خضدار ہسپتال پہنچایا گیا تھا ،