شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،آئی جی پولیس بلوچستان

  • July 1, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (خ ن ) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے شہداء کی قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے معاشرے کے تمام طبقہ فکر کو دہشت گردی کے خلاف اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ۔ ان خیالات کاا ظہار آئی جی پولیس بلوچستان نے نواں کلی میں گزشتہ ماہ دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی سب انسپکٹر عبدالصمد جوکہ زیر علاج تھے بعد ازاں شہید ہوگئے ان کے گھر تعزیت کے موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی تھے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری میں کافی گنجائش ہے دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے موجود حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے فورسزکو جدید آلات سے لیس کرنے اور تربیت کا کام جاری ہے پولیس عوام کے تحفظ کے لئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہی ہے عوام کے تعاون سے ہی کامیابیاں حاصل رہی ہیں دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے لئے معاشرے کے ہر فرد کو تعاون کرنا ہوگا۔بعد ازاں آئی جی پولیس نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔