سیاسی وفاداریاں بدلنے اور مفادات حاصل کرنے والے عناصر کبھی ملک کی خیر خواہ نہیں بن سکتے ، جے یو آئی

  • July 1, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 52 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مر کزی سر پرست اور این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عصمت اللہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نعمان حافظ عبد لقار مندوخیل عبدالسلام مولوی محیب اللہ داود شاہ نے نواں کلی زرغون آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں صالح معاشرے کے قیام اور موجودہ انارکی کے خاتمے کے لئے جد جہد کرہی ہیں اخلاقی سر بلندی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جو لوگ نفروتوں کی بیج بو رہے ہیں اس سے کسی لحاظ سے سیاسی عمل نہیں کہا جاسکتا انھوں نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور مفادات حاصل کرنے والے عناصر کبھی ملک کی خیر خواہ نہیں بن سکتے پاکستان کو اس وقت جی حضوری کے بجائے ایسے سیاسی قوت کی ضرورت ہے جو اپنے مفادقوم کے فلاح اور عوام کی خوشحالی کے لئے قر بان کریں بد عنوانی کے ناسور ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہا ہے اور عوام کو نان شبینہ کے محتاج بنا یا جارہا ہے امن وامان کے بد ترین صورت حال سے عوام سہمے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام عوام الناس کے لئے اسلام کے اصولوں کے تحت پر امن اور اسودہ معاشرے کے قیام کو یقینی کے لئے اپنے منشور پر مکمل عمل کریں گے انھوں نے کہا کہ انتخابات شفاف غیر جانب دار اور پر امن انعقاد ار مقتدر قوتوں اور الیکشن کمیشن کا فرض ہے اس عظیم قومی اور ملی فریضہ کو نیک نیتی سے نبھا نے کو یقینی بنایا جائے