پشتونوں کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے ، نواب ایاز جوگیزئی

  • July 1, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 455 Views

کوئٹہ (آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ کے نامزد امیدوار نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ووٹ کی طاقت سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے پشتون قوم باشعور ہو چکی ہے وہ اپنے نظریئے اور سوچ کے ذریعے ثابت کرے کہ وہ ایسے کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ نہیں دینگے جو پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد نہیں کر تی 25 جولائی کو جنوبی پشتونخوا کے عوام درخت پر مہر لگا کر پشتون دوستی کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاکڑ خراسان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں شمولیتی اجتماع اور قبائلی عمائدین سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ این اے 257 کے امیدوار ملک اللہ نور ، سردار آصف خان سر گڑہ، سید اکبر اور کمال خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لئے پشتونوں اور بلوچوں کا نام استعمال کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پشتون اپنی سر زمین پر آباد ہے کسی کو بھی اپنی سرزمین پر قبضہ ہونے کی اجازت نہیں دینگے کوئٹہ شہر پشتونوں کا ہے اور رہے گا اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ وہ پشتونوں کے حقوق سے دستبردار کرنے کے لئے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ہم کسی بھی صورت ایسے پروپیگنڈوں کو برداشت نہیں کرینگے پشتونوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عام انتخابات میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہو گی صوبے میں ایک نئی سیاسی جماعت کو کامیابی دلانے کے لئے نگران حکومت سمیت دیگر ادارے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ہم ان کو خبردار کرنا چا ہتے ہیں کہ عام انتخابات کو مشکوک نہ بنایا جائے اگر ایسا کچھ کیا گیا تو مستقبل میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ماضی میں صرف ایک بار صاف وشفاف انتخابات ہوئے ہیں اور ہر بار انتخابات کومشکوک بنانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے عوام کی طاقت سے ہی جمہوری نظام مضبوط ہو گا اگر جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہونگے قلعہ سیف اللہ ژوب او ر شیرانی کے عوام سمیت دیگر علاقوں میں پشتون عوام پشتونخوامیپ کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔