اداروں میں ٹکراؤ کا نام جمہوریت نہیں ،سیاسی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے ، لشکری رئیسانی

  • July 1, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اداروں میں ٹکراؤ کا نام جمہوریت نہیں ملک کودرست سمت دینے کیلئے حقیقی سیاسی قیادت کواپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔عوا م کے جان ومال سے زیادہ عزیز اور مقدس سرزمین پر آباداقوام کے وقار کی سربلندی اور دفاع کیلئے اصولی جدوجہد کا انتخاب کیا ہے اپنے موقف پر ڈٹے رئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علمدار روڈ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امید وار سید محمد علی آغا نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کے حق میں دستبردارہونے اور حمایت کا اعلان کیا ۔اجتماع میں سید ناصر علی ہزارہ،نوابزدہ میر سخی جان رئیسانی ، آغا مہدی،حاجی سردار موسیٰ ،حاجی تاج محمد ، حاجی محمد امیرکربلائی،مرزا حسین ، حاجی جان علی، سید موسیٰ آغاسمیت ہزارہ قبیلہ کے معتبرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نوا بزادہ لشکری رئیسانی نے سید محمد علی آغا کے اپنے حق میں دستبردار ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 25 جولائی ظلم ،جبر، تعصب ،ناانصافی اور جعلی سیاسی پارٹی کیخلاف ریفرنڈم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سیاسی قیادت کی کردار کشی کرکے انکا راستہ روکنے والوں پر ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں صوبے سے افراتفری، غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے آخری سانس تک سیاسی اور آئینی جنگ جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جبر اور تکلیف سے ہمارے لوگ گزررہے ہیں ان سے گزرنا ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتشار کو اختلاف رائے سمجھنے والے ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جارہے ہیں۔ ہجوم کو اکٹھا کرکے پارٹی کا نام دینے سے پارٹی نہیں بنتی ۔پارٹی وہ ہے جس کا فیصلہ اس کے ادارے کریں جن کی سیاست ملک بنانے کیلئے ہوجن کی صفوں میں اتحاد برقرار رہے اصول اور اہداف واضح ہوں پارٹی کارکن اور عہدیدارپارٹی کے اداروں کے فیصلے کو اختلاف رائے کے ساتھ تسلیم کرتے ہوئے پارٹی پروگرام کو آگئے لیکر چلیں اس کوپارٹی کہتے ہیں ۔ نوابزدہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے حقوق غصب ،ناانصافی، لوٹ مار اور بے روزگاری میں اضافہ کیلئے ڈیری فارم کو عوام پر مسط کیا جارہا ہے ایسے میں بلوچستان میں آباد تمام قبائل اور قومیتں کو اپنی سیاسی جدوجہد میں تیزی لاتے ہوئے جعلی پارٹی کا راستہ روکناہوگا ۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے 25 تاریخ تک وعدہ لیا کہ وہ عملی جدوجہد کے ذریعے صوبے اور کوئٹہ شہر میں آباد اقوام پر دہائیوں سے ظلم وجبر کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔