کوئٹہ شہر مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہے جس کے حل اور عوام کے حالت بدلنے کی طرف کسی وفاقی و صوبائی حکومتوں گزشتہ کئی دہائیوں سے کبھی بھی سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں ،عبدالخالق ہزارہ

  • July 1, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیمویکریٹک پارٹی کے چیئرمین و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265،صوبائی اسمبلی پی بی 27کوئٹہ 4،عبدالخالق ہزارہ ،احمد علی کوہزاد ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26کوئٹہ 3، اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 264محمد رضا ہزارہ،پارٹی رہنماؤں محمد رضا وکیل،عزیز اللہ ہزارہ،مرزا حسین ہزارہ،غلام مہدی ہزارہ،قادر علی،ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،بوستان علی کشتمند اور دیگر رہنماؤں نے مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہے جس کے حل اور عوام کے حالت بدلنے کی طرف کسی وفاقی و صوبائی حکومتوں گزشتہ کئی دہائیوں سے کبھی بھی سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں ،کوئٹہ کی ترقی و فراہمی ہی کیلئے اربوں روپے کی فنڈ جاری ہوئے ہے۔مگر آج کوئٹہ کی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔کہاں گئے وہ اربوں روپے کیا صرف چند گلیوں کے پائپ تبدیل کرکے اربوں روپے کے فنڈ کو ختم کیا کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جو لوگ کوئٹہ شہر کی ملکیت کا دعویدار اور اکثریتی آبادی ہونے کا شور مچاتے ہیں کوئٹہ شہر کیلئے کیا کارنامے انجام دیئے ہیں؟ ہم کامیاب ہوکر دکھائیں گے کہ ترقی کس چیز کا نام ہے اور کس طرح آتی ہے۔ عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ 25جولائی کا دن پارٹی کی کامیابی کا دن ہوگا عوام کی محبت،تعاون اور حمایت پارٹی کو حاصل ہے۔عوام کے سامنے ہماری کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ہم نے ہمیشہ عوام کے اختیار اور اقتدار کی بات کی ہے پارٹی نے کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے تمام اقوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ ہر طرح کی ناانصافی ظلم و جبر کے خلاف ہماری آواز سب سے پہلے بلند ہوگی۔ کوئٹہ شہر کے غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے خلاف آواز بلند کرکے تمام کوئٹہ کے شہریوں کی مؤثر اور حقیقی حق نمائندگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کیا جو کسی اور جماعت یا شخص سے ممکن نہ ہوسکی۔آج ہر شخص چھاتی ٹھوک کر انتخابات میں حصہ ل رہاہے۔یہ انکا جمہوری سیاسی و آئینی حق ہے،مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے بڑی اور طویل جدوجہد اور استقامت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ وہ میدان ہے جہاں امتحان لیا بھی جاتاہے اور یہاں امتحان دیا بھی جاتاہے۔ہم نے 20سالوں کے دوران ہر طرح کی سختی قتل عام ،دہشت گردی ،کاروباری بندش اور بعض مخصوص حلقوں و علاقوں میں محدود ہونے کی سزا کاٹی ہے۔ہمارے پارٹی قائدین و کارکنوں پر بلاوجہ غیر قانونی مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ہمیں سیاسی جدوجہد اور عوام کے حقوق کی جنگ سے دور رکھنے امن محبت او ر بھائی چارے کے نعروں اور ارادوں کی سزا دینے کیلئے ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا۔مگر نہ ہمارے ارادے کمزور ہوئے اور انہ ہی ہم نے اس شہر صوبہ اور ملک کے خلاف کسی قسم کی سازش کا حصہ بنے۔یہ صوبہ اور ملک ہمارا ہے ہم نے کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے خون بہایا ہے ۔ ہمارے بزرگوں کی قربانیاں اس ملک کی بنیادوں میں موجود ہے کوئی بھی ہماری نیت اور دیانت پر شک نہ کرے۔ہزاروں بے گناہ انسانی جانوں کی قربانی اور نسل کشی کا سامنا کرنے کے باوجود آج ہمارے ارادے اور پختہ اور اس سرزمین سے ہماری وابستگی مزید مستحکم ہوگئی ہے۔