بلوچ قوم اس ملک کی ریاستی آئین کے اندر رہ کر اپنے عزت نفس کے تحفظ اور اپنے بنیادی سیاسی معاشی حقوق کی طلب گار ہے ،میر اسداللہ بلوچ

  • July 1, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 60 Views

پنجگور (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سکیرٹری جنرل حلقہ پی بی 43 پنجگور اور حلقہ پی بی 44 آواران کم پنجگور کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے عوام نے بی این پی عوامی کے حق میں اپنا فصلہ الیکشن سے قبل دے دیا ہے اب اس ملک کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترم کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کو یقینی بنا کر عوام کے حق نمائندگی عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کریں بلوچ قوم اس ملک کی ریاستی ائین کے اندر رہ کر اپنے عزت نفس کی تحفظ اور اپنے بنیادی سیاسی معاشی حقوق کے طلب گار ہیں لیکن بدقسمتی گزشتہ 70سالوں سے بلوچ قوم کہ نہ عزت ملی ہے نہ ہی ملک کے ائیں ن اورقانون کے مطابق حقوق ملا ہے نیشنل پارٹی نے مری معاہدے کے تحت اقتدار کا سودا کرکے بلوچستان کے سی پیک کے ٹمرات کو پنجاب کے ہاتھوں میں فروخت کیا بی این پی عوامی بلوچ قوم کے بنیادی سیاسی معاشی حقوق کے ضامن اوربلوچستان کے سائل وسائل کی نگہبان جماعت ہے ان خیالات کا اظہار میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور پارک میں شمولیتی تقریب کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی جلسے سے نیشنل پارٹی پنجگور کے سنیئر رہنماؤں عابد مہر بلوچ محمد ایوب بلوچ محمد عارف بلوچ ندیم فیض بلوچ ٹھکیدار در محمد عالیزئی نورزمان برکت علی کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں عزیز اقارب اور اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اج کا یہ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کی پانچ سالہ کارکردگی کے خلاف پنجگور کے عوام کی جانب ایک ریفریڈم ہے اب نیشنل پارٹی نوشتہ دیوار بن کر سیاست سے علحیدگی کا اعلان کریں اگرنہ 25 جولائی 2018 کا دن انھیں شرمندگی کے باعث سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کو جب بھی عوام کی نمائندگی کا موقع ملا ہے بی این پی عوامی نے بلوچ قوم اور بلوچستان کی عزت نفس کو تحفظ فراہم کرکے عوام کی ترجمانی کی ہے بی این پی عوامی کو بلوچ قوم کی طاقت پر بھروسہ اور اعتماد ہے بی این پی عوامی دوسروں کی ایجنٹ بننے کے بجائے اپنے عوام کا ایجنٹ بننے پر فخر ہے چار انٹر کالج 11زرعی ریسرچ سنٹر 50 بیڈیڈ ہسپتال ائی ٹی یونیورسٹی کیمپس پولی ٹیکنیکل کالج پنجگور کیڈیٹ کالج بی این پی عوامی کے دور اقتدار کی عظیم تحفے ہیں جنہیں پنجگور کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔