پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا،جماعت اسلامی

  • July 1, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نگران حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔سپریم کورٹ عوام کو لوٹنے والوں کو سامنے لاتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو ریلیف دیں اورنگران حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے رکھوائے نگران حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گراکر زندہ درگور کردیا ہے ۔نگران حکومت نے ایک ماہ میں دو بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آئے گاانہوں نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت کی ہے ‘انہوں نے وگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔22کروڑ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیاں کھل کر سامنے آچکی ہیں۔نگران وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو زندہ درگور کرنے سے رکھوائے۔حکمران اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کے مسائل میں اضافہ بھی مت کریں۔ناکام معاشی پالیسیاں ملک وقوم کے لیے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کے لیے دووقت کی باعزت روٹی کمانامحال کردیا ہے۔ملکی حالات اور معاشی مشکلات کے باعث ایک سال میں سینکڑوں افراد خود کشی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ملک ہے۔معدنیات کے ذخائر کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی نسبت سب سے زیادہ ہونے کے باوجود ان وسائل سے اس انداز میں استفادہ نہیں کیاجارہا جس انداز میں ہونا چاہئے۔محب وطن قیادت کا فقدان ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ ہے۔جب تک دیانتدار قیادت میسر نہیں آجاتی ہم ترقی نہیں کرسکتے۔ لوٹ مار اور من پسند افراد کی بھرتیوں کی وجہ سے منافع بخش اداے خسارے کا شکا ہیں۔اقرباپروری،رشوت ستانی اور موروثیت کے باعث نااہل افراد اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔ملکی تنزلی کی بڑی وجہ اہل افرادکا اہم عہدوں پر فائز نہ ہونا ہے ۔جب تک قومی اداروں میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے میرٹ کو یقینی نہیں بنایاجاتاملک ترقی نہیں کرسکتا۔