سرکاری پارٹی کے حق میں پری پول دھاندلی قابل مذمت اور قابل گرفت ہے ،عبدالرحیم زیارتوال

  • July 1, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 119 Views

ہرنائی (عبدالمالک سے)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل و حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے نامزد امیدوار عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ سرکاری پارٹی کے حق میں پری پول دھاندلی قابل مذمت اور قابل گرفت ہے 2018 کے الیکشن میں وطن اور عوام کے سوداگروں کو شکست فاش ہوگی ہر20 اور 30 سال بعد اوروں کو برا بلا کہنا ایک روایت بن چکاہے ہر وقت آنے والے براء ٰ کی نشاندہی پر سخت ترین سزائیں بصیرت رکھنے والے بھگت چکے ہیں پارٹی غیر جمہوری قوتوں کے اقدامات کیخلاف جمہوری قوتوں کی صف اول کا کرداراداکرتی رہی ہے ملک کو سیاسی آئینی اور معاشی بحران سے نکالنا جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے ملکی کرنسی کی گراوٹ ،تیل اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قابل گرفت اور مذمت ہے ان خیالات کا اظہار کلی اسپانی میں کارنرمیٹنگ خطاب کرتے ہوئے کہا اس مقع پر پارٹی کے سنیئرمعاون سیکرٹری محمد نعیم، ملک اموجان ، عبدالمصور خان ترین ایڈوکیٹ ، خیروافغان، ضمیر گلبہار نے بھی خطاب کیا سابق صوبائی وزیر و حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرچی کی اہمیت اور اس کے غلط استعمال خصوصا سرکاری دھونس دھمکیوں کا نوٹس لینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے شفاف الیکشن ملک کی ضرورت ہے مہنگائی کے طوفان نے ملک کے عوام کو ہلاکر رکھ دیا ہے ملکی کرانسی کا گہرنا لمحہ فکریہ ہے پشتونخوامیپ وطن اور عوام کے مفادات کے سواگروں کو پورے پشتون بلیٹ میں شکست فاش سے دوچارکرے گی عوام سرکاری تنظیموں پارٹیوں اور قبائلیت کے نام پر قومی سیاسی پارٹی کے راہ میں روڑے اٹکانے کو مسترد کرنے میں اہم کردار اداکرنے کی ذمہ داری قومی سیاسی جمہوری کردار دادکرے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری حکمرانی میں سیاسی جمہوری پارٹیوں کے ساتھ مل کر صف اول کا کرداراداکیا ہے آج پارٹی جمہوریت کے سرخیل کی حیثت پہچان ہوگئی ہے آج ملک کو ایسے سیاسی جمہوری لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو بصیرانہ کردارسے مسائل کے حل میں رہنمائی کا کرداراداکرے پشتونخوامیپ کی لیڈر شپ کی پہچان پورے ملک میں جمہوریت پسند کی حیثت سے ہوگئی آج ملک میں پشتون کوملی وحدت ،ملی تشخص اوراپنے قومی ووسائل پر قومی اختیار اور صوبے میں پشتون بلوچ برابر اور ملک میں قوتوں کی برابری کے اہم مسلے کا سامنا ہے اور پارٹی کا کردار ساری دنیا کے سامنے ہیں پارٹی اپنے قومی مطالبات سے دستبردارنہیں ہوگی اور اس طرح میں فیڈریشن کے ایک لیڈر کی برابری اور جمہوری حکمرانی کیلئے اپنا مثبت سیاسی جمہوری کرداراداکرتی رہے گی ہم اپنے عوام سے بجاطور پر پرامید کرتے ہیں کہ وہ ان مقاصد کے حصول کیلئے پارٹی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرے گی ۔