قوم پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، حافظ حمداللہ

  • July 1, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام حلقہ این اے 265 کے نامزد امیدوار حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے نفرتوں کا خاتمہ کر کے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے قوم پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا کوئٹہ آج کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا پشتونوں کے حقوق کے دعویدار جماعت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کا مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا قوم پرست جماعت کے دو ارکان قومی اسمبلی ، پانچ صوبائی اسمبلی اور میئر کوئٹہ کے ہونے کے باوجود شہر کو کچرہ سے پاک نہیں کر سکے عوام حالیہ عام انتخابات میں ماضی کی طرح خوشنما دعوؤں میں نہیں آئیں گے بلکہ ان کے حقیقی جماعت ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا ہے کہ قوم پرست حکمرانوں نے ماضی کے خوبصورت شہر کوئٹہ کو کچرہ کے ڈھیر او ر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے بر سر اقتدار آکر کرپشن اور لوٹ مار کی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی قوم کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو بھوک وافلاس کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، نکاسی آب کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے شہر میں رہنے والے عوام اذیت سے دوچار ہے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اس بات عوام انتخابات میں خوشنما اور کھوکھلے دعوؤں میں نہیں آئیں گے بلکہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اور انہیں اس بات کا بخوبی سے اداراک کر چکے ہیں کہ ان کا حقیقی جماعت جمعیت علماء اسلام ہے اور حالیہ انتخابات میں عوام ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا تے ہوئے انہیں اقتدار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونوں کے حقوق کے دعویدار جماعت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کا مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا قوم پرست جماعت کے دو ارکان قومی اسمبلی ، پانچ صوبائی اسمبلی اور میئر کوئٹہ کے ہونے کے باوجود شہر کو کچرہ سے پاک نہیں کر سکے عوام حالیہ عام انتخابات میں ماضی کی طرح خوشنما دعوؤں میں نہیں آئیں گے۔