نوازشریف کے گردن کے سریے نے بی اے پی کے قیام کو دوام بخشا ، منظور کاکڑ

  • July 1, 2018, 10:46 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ پی بی 25 کے نامزد امیدوار منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے صوبے کی آواز بن کر بنی گالہ، بلاول ہاؤس اور جاتی امراء کی دروازے بند کر دیئے ہیں نواز شریف کے گردن کے سریے نے بی اے پی کے قیام کو دوام بخشا اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل ہمیشہ سے ترجیحات میں رہا ہے قوم پرستی کی سیاست نے پیٹ پرستی کے سوا کچھ نہیں کیا بلوچستان عوامی پارٹی کا پلیٹ فارم تمام اقوام کے مسائل کے لئے کھلا ہے ہم بحیثیت پاکستانی بلوچستان کی ترقی ، خوشحالی اور عوامی طرز سیاست کے فروغ کے لئے یکجا ہوئے ہیں25 جولائی کو عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ مفاد پرستوں کا محاسبہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے حلقہ پی بی25 نوا ں کلی میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ملک خدا بخش لانگو، پاکستان ورکرز پارٹی کے بلال خان کاکڑ، حاجی شمس اللہ، مولانا متین اخونزادہ، علاؤ الدین کاکڑ، داؤد کھرل، ماسٹر عبدالحکیم اور ثناء درانی نے بھی جلسہ سے خطاب کیا منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے حلقے کے عوام کے پاس اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اہل علاقہ کی جانب سے نہ صرف ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے بلکہ جوق درجوق لوگ بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو کر ہمیں مضبوط اور مستحکم کر رہے ہیں دراصل حلقہ پی بی25 کے غیور عوام ان عناصر کو پہچان چکے ہیں جنہوں نے گزشتہ چالیس سال تک قوم پرستی کے نام پر ووٹ لئے اور اقتدا رمیں آکر محض اپنے ذاتی مفادات کو دوام بخشا جبکہ عوام کی طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گزشتہ حکومت میں ہمیں علاقے کے لئے مطلوب فنڈز فراہم نہیں کئے جا تے تھے مگر اس کے باوجود میں نے اپنے حلقے کے عوام کے لئے ذاتی کا وشوں سے ان مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھی جس کا گزشتہ کئی عرصہ سے اہل علاقہ کو سامنا تھا ا ب بھی ہم اپنی عوام کی خدمت علاقے کی خوشحالی اور مسائل کے حل کے لئے نکلے ہیں اور ان قوتوں کے خلاف عالم بغاو ت بلند کیا ہے جو صرف او ر صر ف مفادات کی سیاست کو فروغ دینا چا ہتے تھے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میر جام کمال کی صدارت میں جدوجہد کر رہی ہے اور ہمار امقصد اس طرز سیاست کو خاتمہ کرنا ہے جس کے ذریعے عوام کو تقسیم در تقسیم کیا گیا تاکہ انہیں دست وگریبان کیا جا سکے مگر بلوچستان عوامی پارٹی تمام اقوام کو یکجا کر رہی ہے جو ان عناصر کی سیاسی شکست ہے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں مرکز کی پارٹیاں یہاں کے عوامی نمائندوں کو اہمیت نہیں دیتے تھے جس کی بناء پر ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی اور اس جماعت کا قیام بنی گالہ ، جاتی امراء اور بلاول ہاؤس کے دروازوں کو بند کرنے کا باعث بن رہا ہے اب ہم اپنے فیصلے خود کرینگے اور اپنے لوگوں کے مسائل کو ترجیحات میں رکھیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ 25 جولائی کو عوام بلوچستان عوامی پارٹی کوووٹ دیں تاکہ ہم مستحکم ہو کر بھر پور عوامی طاقت کے ہمراہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں جائے اور یہ پیغام دیدیں کہ اہل بلوچستان نے اپنے صوبے کی جماعت کو ایوانوں میں بھیجا ہے اور اب بلوچستان کو نظرانداز کرنے کے رویوں کو خاتمہ کرنا ہو گا اس موقع پر اہل علاقہ اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود تھی۔