ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق سے متصادم بل بورڈز،بینرز اورپوسٹرز ہٹادیئے

  • July 1, 2018, 10:46 pm
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے الیکشن قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاستدانوں کی جانب سے نصب کردہ بل بورڈز،بینرز اورپوسٹرز ہٹادیئے،ضلعی انتظامیہ شہر میں الیکشن قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کررہی ہے،آج کی کارروائی میں مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ نصب کردہ بل بورڈزاورپوسٹرزہٹادیئے گئے،متعلقہ حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہرحالت ملحوظ خاطر رکھا جائے،الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سائز کے علاوہ ہرقسم کے پوسٹر،پمفلٹ اوربینرہٹائے جائیں گے،حکام کے مطابق وال چاکنگ اور بل بور ڈز پربھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پابندی عائدہے۔