الیکشن کمیشن آف نے قومی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کاانتخابی نشان الاٹ کردئیے

  • July 1, 2018, 10:46 pm
  • National News
  • 190 Views

کوئٹہ (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پا کستا ن نے رواں ماہ کی 25تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی 3جبکہ صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر امیدواروں کاانتخابی نشان الاٹ کردئیے ، سیاسی جماعتوں کے کئی اہم رہنماء اس بار کوئٹہ سے میدان میں اتریں گے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 264کوئٹہ1پر مسلم لیگ (ن) کے امیر افضل مندوخیل کو شیر،تحریک انصاف کے سیف اللہ خان کو بلا ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحمن کودرخت ،متحدہ مجلس عمل کے عصمت اللہ کو کتاب ،بلوچستان عوامی پارٹی کے علی محمد ناصر کوگائے، بی این پی کے ملک عبدالولی کاکڑ کو کلہاڑا کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں ۔این اے 265کوئٹہ 2پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو درخت ،بی این پی کے میر لشکری رئیسانی کو کلہاڑا ،تحریک انصاف کے قاسم خان سوری کو بلا ، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راحیلہ حمید خان درانی کو شیر ،متحدہ مجلس عمل کے حمداللہ صبور کو کتاب ،پیپلزپارٹی کے روزی خان کاکڑ کو تیر ،سردار یعقوب خان ناصر کو بیل گاڑی ،ایچ ڈی پی کے عبدالخالق ہزارہ کو چاند ،اے این پی کے عمر فارق کو لالٹین کے نشانات دئیے گئے ہیں،این اے 266کوئٹہ 3پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ کلہاڑ ا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمدزئی گائے ،پشتونخواء ملی عوامی پاڑی کے جمال خان ترکئی درخت ،متحدہ مجلس عمل کے حافظ حسین احمد کتاب ، تحریک انصاف کے زین العابدین خلجی بلا،مسلم لیگ (ن) کے محمد یونس،نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی آری،پی پی پی پی کے میرریاض احمد شاہوانی تیر کے نشانات کے ساتھ مد مقابل ہوں گے ، اسی طرح بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 24کوئٹہ 1سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک نعیم بازئی کو لالٹین ،تحریک انصاف کے منیر احمد کاکڑ کو بلا ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ اورنگزیب جو گیزئی کو کلہاڑا ،متحدہ مجلس عمل کے ساز الدین کو کتاب ، آزاد امیدوار جمیل احمد مشوانی کو انار کے نشات الاٹ کیے گئے ہیں ،حلقہ پی بی 25کوئٹہ 2سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امیر افضل مندوخیل کو شیر، جمعیت علما ء اسلام نظریا تی کے عبدالقادر لونی کو تختی ، تحریک انصاف کے ملک فیصل کو بلا ، بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ کو گائے ،پا کستان پیپلز پارٹی کے محمد شریف کو تیر جبکہ آزاد امیدوار نواب سلیمان خلجی کو انسانی آنکھ کے انتخابی نشان دئیے گئے ہیں ،حلقہ پی بی 26کوئٹہ 3سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کوہزاد کو چاند،بی این پی کے سید ناصر علی شاہ کو کلہاڑا،متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد کتاب کے نشانات پر الیکشن لڑیں گے ،پی بی 27کوئٹہ 4سے عوامی نیشنل پارٹی کے عمر فاروق کاسی کو لالٹین، نوالدین کاکڑ پنکھا،پیپلزپارٹی کے سہر گل خلجی کو تیر،تحریک انصاف کے سید بسم اللہ آغا کو بلا ،مجلس وحدت المسلمین کے سید محمد رضا کو خیمہ کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں ،حلقہ پی بی 28کوئٹہ 5سے پیپلز پارٹی کے سید اقبال شاہ کو تیر ،بہروز حسین بلوچ کو جیپ ،انور نسیم کاسی کو گملا ،بی اے پی کے طاہر محمود خان کو گائے ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے غلام فاروق کو درخت ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اسماعیل کو کلہاڑا کے نشان الاٹ کیے گئے ہیں ۔پی بی 29کوئٹہ 6سے بی این پی کے اختر حسین لانگو کلہاڑا ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے حضرت عمر درخت، پا کستان مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ حمید خان درانی شیر ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی گائے،تحریک انصاف کے عبدالباری بلا ،جے یو آئی نظریاتی کے مہر اللہ تختی کے نشانات کے ساتھ میدان میں اتریں گے حلقہ پی بی 30کوئٹہ 7سے بی این پی کے احمد نوار کلہاڑا،پی کے میپ کے سید عبدالخالق درخت ،مسلم لیگ (ن) کے یونس بلوچ شیر ،بی اے پی کے میر اسماعیل لہڑی گائے،پی بی 31کوئٹہ 8سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عثما ن پرکانی گائے ،بی این پی کے حاجی لشکر ی رئیسانی کلہاڑا ،پشتونخواء ملی عوامی پار ٹی کے نصر اللہ بڑیچ درخت کے نشانات پر الیکشن لڑیں گے ،پی بی32کوئٹہ 9سے متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالغفور حیدری کو کتاب ،بی اے پی کے نوابزادہ ظفراللہ شاہوانی کو گائے کے نشانات الاٹ کردئیے گئے ہیں ۔