قمر الاسلام کی الیکشن مہم نواز شریف چلائیں گے، بیٹا سالار

  • June 30, 2018, 7:46 pm
  • Election 2018
  • 302 Views

راولپنڈی کے حلقے این اے 59 سے ن لیگ کے گرفتار امیدوار قمر الاسلام کے بیٹے سالار اسلام نے کہا ہے کہ میرے والد کی الیکشن مہم سابق وزیراعظم نوازشریف چلائیں گے ۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران سالار اسلام نے کہا کہ لندن سے مریم نواز نے انہیں فون کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ الیکشن میں ہمارے ساتھ ہوں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت بھی جلسوں میں ساتھ ہوگی ،ساتھ دینے سے والے اور قافلے میں شامل کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

این اے 59 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں ،قمر الاسلام کے صاحبزادے اور بیٹی نے اپنے والد کی گرفتاری میں ان کے ہاتھ کوخارج ازامکان قرار نہیں دیا